13 اگست 2013 - 19:30

ایران کے صوبہ قزوین میں دینی مدارس میں امور تبلیغ کے معاون نے کہا یقینا صہیونی ریاست نابود ہوکر رہے گی کیونکہ روایات میں ہے کہ ظلم سے کوئی حکومت باقی نہیں رہتی۔

ابنا: حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی نے کہا کہ جب مسلمانوں نے دیگر طاقتوں کو چھوڑ کر خدا پر بھروسہ کرنا شروع کردیا تو وہ کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا اسرائیل کے مقابلے میں 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ کی کامیابی کا راز خداوند متعال پر بھروسہ ہے۔ حجت الاسلام علی عباسی نے مزید کہا حزب اللہ لبنان کے لئے نمونہ انقلاب اسلامی ایران ہے اور انقلاب اسلامی ایران کیلئے نمونہ قیام حسینی﴿ع﴾ ہے۔

.......

/169